English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ ن کی وکلا کی جانب سے اسپتال پر حملے کی مذمت

القمر

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی آئی سی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرعلاج مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ پر حملہ قابل مذمت ہے اور اس دوران اسپتال کے اندر زیر علاج مریضوں کی اموات انتہائی قابل افسوس واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزراء کو آج جس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا وہ بھی افسوسناک ہے ، یاسمین راشد اور فیاض الحسن چوہان کے ساتھ وکلا کی بدسلو کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی روایات عمران خان کی اپنی ڈالی ہوئی ہیں،پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین کے لیے جو بویا تھا آج انہیں کاٹنا پڑ رہا ہے۔ عمران خان نوازشریف کے خلاف سیاست سے باہر نکلیں اصل ایشوز کو پہچانیں۔انہوں نے کہا کہ آج شہبازشریف کی یاد تو آتی ہوگی۔
ن لیگ مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے