English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف علاج کیلیے ہفتے کو لندن سے امریکا جائیں گے

کراچی: سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے امریکا کے قدیم اسپتال میساچوسٹ میں علاج کے لیے رابطہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اہلخانہ نے نوازشریف کے دل ودماغ کو فراہم کرنیوالی بند شریانوں کوکھلوانے کیلیے امریکا کے قدیم اسپتال میساچوسٹ (Massachusetts Gerneral Hospital ) میں علاج کے لیے رابطہ کرلیا ہے اور عند دیا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا علاج کی غرض سے روانہ ہوجائیں گے ہاں وہ مذکورہ اسپتال میں اپنی شہ رگ کے قریب Carotid Artyri بند شریانوں کوکھلوانے کیلیے معائنہ کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی گردن کی شریانیں90فیصد بلاک ہیں جبکہ دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں پہلے ہی5اسٹینٹ ڈالے گئے ہیں ان میں سے3اسٹینٹ بند پڑے ہیں، نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا کے شہر بوسٹین روانہ ہوجائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے