کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے اضافہ اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی ہوگئی ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 پیسے اضافے سے 155.10 روپے پر جاپہنچی۔ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے کمی سے ایک ڈالر 154.80 روپے کا ہوگیا، 50 پیسے بڑھ کر یورو 172 روپے کا ہوگیا۔

