English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاکھوں ملازمتیں ٗ پاکستانیوں کیلئے 6ممالک نے نوکریوں کے دروزاے کھول دئیے

10 ماہ کے دوران 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب اور ایک لاکھ 70 ہزار متحدہ عرب امارات پہنچے
24 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے عمان کا رخ کیا‘دوست ممالک نے لیبر فورس کیلئے پاکستانی کوٹے میں ریکارڈ اضافہ کردیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی بہت بڑی کامیابی، خصوصی کاوشوں سے 6 ممالک نے پاکستانیوں کو لاکھوں نوکریاں دینے کیلئے اپنے دروازے کھول دئیے، گزشتہ 10 ماہ کے دوران 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب اور ایک لاکھ 70 ہزار متحدہ عرب امارات پہنچے جبکہ 24 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے عمان کا رخ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب،دبئی، قطر اور اومان نے پاکستانی افرادی قوت کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے۔دوست ممالک نے لیبر فورس کیلئے پاکستانی کوٹے میں ریکارڈ اضافہ کردیا ہے۔ بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کمانے کے مواقع میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ خلیجی ممالک نے پاکستانی لیبر فورس کو کوٹہ بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ 10 ماہ کے دوران 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب اور ایک لاکھ 70 ہزار متحدہ عرب امارات پہنچے جبکہ 24 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے اومان کا رخ کیا۔خلیجی ممالک میں پاکستانی لیبرفورس کا کوٹہ بڑھوانے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز زلفی بخاری نے خصوصی کردارادا کیا اور سعودی عرب، قطر اور دبئی کے ہنگامی دورے کئے۔ زلفی بخاری کی درخواست پر سعودی عرب نے ملٹی بلین پراجیکٹ نیو طائف سٹی کی تعمیر میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ طائف سٹی سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم “مصند” کے لئے بھی پاکستان کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائیگا۔ پاکستان اور دبئی کے درمیان افرادی قوت کا ڈیٹا بیس جوڑنے کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے