English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ماہ بعد 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

القمر

کراچی: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ادائیگیوں کے باوجود 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتہ ایک ارب ڈالر کے بین الاقوامی سکوک بانڈز کی ادائیگیاں کی گئیں تاہم سکوک بانڈز کی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مستحکم رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق  6 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 23 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 81 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 9 دسمبر کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تاہم ایشیائی ترقیاتی بینک سے موصول ہونے والے فنڈز 19 دسمبر کو جاری ہونے والے اعدادوشمار میں ظاہر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے