English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹس کیلیے فنانشل گارنٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ

القمر

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹس کیلیے سمندری بندرگاہوں کے ذریعے اشیا کی بین الاقوامی نقل و حمل کے لیے فنانشل گارنٹی کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر نے اس ضمن میں کسٹمز رولز 2001 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا کے لیے جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اس مسودے پر پندرہ دن کے اندر اندر تحفظات اور آرا بھجوائی جا سکتی ہیں جس کے بعدگزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی رولز کو نافذ کر دیا جائیگا۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب ترمیمی رولز کے مسودے کے مطابق کسٹمز رولز میں6 مزید نئی شقیں شامل کی جارہی ہیں جس کے تحت شپنگ کمپنیوں اور شپنگ ایجنٹس کو بین الاقوامی نقل و حمل کی سہولیات حاصل کرنے کیلیے بندرگاہوں پر لائے جانے والے سامان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کیلیے فنانشل گارنٹی فراہم کرنا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے