English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مخالفین اسلامی جمعیت طلبہ کی مقبولیت سے خائف ہیں، اسد قریشی

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسد علی قریشی اور ناظم حیدرآباد احسن قاضی نے اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں جمعیت کے ایکسپو پر شرپسندوں کے حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے ہتھکنڈے کارکنان جمعیت کو ڈرانے کی سازش ہے لیکن جمیعت نے نہ پہلے کسی قربانی سے دریغ کیا ہے نہ ہی اب کرے گی انہوںنے کہاکہ شہید سید طفیل الرحمان بھی اسی راہ حق کا مسافر ٹھہرا۔ اسد علی قریشی نے مزید کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ اپنے شاندار اور تعلیم دوست پروگرام کے باعث طلبہ کی مقبول ترین تنظیم ہے مخالفین اس سے خائف ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مذکورہ واقع طلبہ یونین کی بحالی کا تاثر خراب کرنے کی سازش ہے اسلامک یونیورسٹی میں شہید ساتھی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اللہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام اور زخیوں کو جلد شفا عطا فرمائے ۔
اسد قریشی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے