English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان : د ھماکے میںمسافر بس تباہ ، بچوں سمیت 10جاں بحق

القمر

غزنی(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں دائکنڈی سے آنے والی مسافر بس کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اْڑادیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 بچوں سمیت تمام 10 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ادھر صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے اپنی ٹویٹ میں 10 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ تین ماہ کی معطلی کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن مذاکرات دوبارہ بحال ہوگئے ہیں تاہم امن و امان کی صورت حال تاحال ناگفتہ بہ ہے جس میں زیادہ تر معصوم شہری مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے