English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوئٹزر لینڈ حکومت پاکستانیوں کی بینک اکائونٹس معلومات دینے پر راضی

دستاویزات کے مطابق پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم موجود ہے، ذرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ممالک چھپائی گئی دولت واپس لانے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے پاکستان سمیت 18 ممالک کو اپنے ملک کے بینکوں میں موجود اکائونٹس کی معلومات دینے کی منظوری دے دی۔ معلومات کی فراہمی کا آغاز 2021ء سے شروع ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2018ء میں سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو سوئس بینک اکائونٹس تک رسائی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ واضح رہے سوئس بینکوں میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 31 لاکھ افراد کے اکائونٹس ہیں۔ 2015ء میں سوئس بینک کی لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم موجود ہے۔ رقوم کی معلومات غیر ملکی باشندوں کے متعلقہ ملکوں کو فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے