English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا، ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی رپورٹ

اسلام آباد (این این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اے ڈی بی کی پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں ترقی کی شرح 3 اعشاریہ 3 فیصد رہے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز بھی موصول ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے