ہول سیل اور ریٹیل کے تاجروں کی مشاورت سے بنی کمیٹیاں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کریں گی
ریونیو بورڈ نئے ٹیکس گزاروں کیلئے آسان رجسٹریشن فارم مہیا کرے گا‘ایف بی آر اعلامیہ
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا مسئلہ طے کر لیا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہول سیل اور ریٹیل کے تاجروں کے ساتھ معاہدہ طے ہو گیا ہے۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کمیٹیاں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کریں گی جبکہ یہ کمیٹیاں تاجروں کی مشاورت سے بنائی جائیں گی، دوسری طرف نئے ٹیکس گزاروں کی رجسٹریشن کے لئے مارکیٹوں میں مہم بھی چلائی جائے گی۔ایف بی آر کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریونیو بورڈ نئے ٹیکس گزاروں کے لئے آسان رجسٹریشن فارم مہیا کرے گا۔

