English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیاری چیل چوک پر لڑکی کے تاجروں کو گینگ وار کی دھمکیاں

جانی و مالی نقصان کے خوف سے عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں، شرجیل گوپلانی کی گفتگو
کراچی ( کامرس رپورٹر) لیاری میں چیل چوک کے قریب شمائل آرکیڈ والی گلی میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے افراد نے جگہ پر قبضہ کرکے ناجائز تعمیرات شروع کردیں جس کو منع کرنے پرٹمبر کے تاجروں کو جان سے مارنے اور مالی نقصان کی دھمکیاں دی گئیں جس سے تاجر عدم تحفظ اور خوف کا شکا رہے آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ جن تاجروں کو دھمکیاں ملی ہیں وہ ہمارے ممبران ہیں شرجیل گوپلانی نے کہا کہ ایک سوچے منصوبے سمجھے کے تحت ایک بار پھرگینگ وار کی سر گرمیاں سامنے آرہی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے گینگ وار کا خاتمہ ہوگیا تھا لیاری میں بحال ہوا مگر اب پھر دہشت پھیلایا جارہا ہے جس سے ٹمبر کے تاجر خوف اور عدم تحفظ کا شکا ر ہوگئے شرجیل گوپلانی نے پولیس اور رینجرز کے حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے