English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں نومبر میں 17 ارب 20 كروڑ روپے كے موبائل فون درآمد كیے گئے

القمر

 اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ماہ نومبر میں  17 ارب 20 كروڑ روپے كے موبائل فون درآمد كیے گئے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے نومبر 2019 كے درآمدات سے متعلق اعداد و شمار جاری كردیئے ہیں جس کے مطابق ملک میں گزشتہ ماہ نومبر میں  17 ارب 20 كروڑ روپے كے موبائل فون درآمد كیے گئے اور گزشتہ ماہ 71 ارب 44 كروڑ كی پٹرولیم مصنوعات درآمد ہوئیں، جوكہ نومبر میں  اكتوبر كی نسبت 10 ارب روپے سے زائد ہیں۔

جاری كردہ اعداد و شمار كے مطابق پلاسٹک میٹریل نومبر 2019 میں 26 ارب 72 كروڑ روپے كا درآمد كیا گیا جب کہ نومبر میں ہی  15 ارب 7 كروڑ روپے كی كھاد درآمد ہوئی۔

اسی طرح سے اكتوبر 2019 میں 22 ارب 35 كروڑ روپے كی ایل این جی درآمد كی گئی، گزشتہ ماہ 46 ارب 96 كروڑ روپے كی الیكٹریكل مشینری بھی درآمد ہوئی۔

جاری كردہ اعدادوشمار كے مطابق گزشتہ ماہ 20 ارب 23 كروڑ روپے كا آئرن اور اسٹیل اسكریپ درآمد كیا گیا، جب كہ26 ارب 47 كروڑ روپے كا گزشتہ ماہ پاک آئل بھی درآمد ہوا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے