English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیفنس سے اغواء ہونیوالی دعا منگی کے والد نے تاوان میں دی گئی رقم سندھ حکومت سے طلب کرلی

کراچی (کرائم ڈیسک) اغوا کاروں سے تاوان دے کر بازیاب ہونے والی دعا منگی کے والد نے حکومت سندھ سے تاوان میں دی گئی رقم اور دیگر اخراجات طلب کر لیے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دعا منگی کی بقیہ تعلیم امریکا میں ہونی ہے اور اغوا کاروں کو تمام جمع پونجی دے دی گئی ہے، اس لیے دعا منگی کے والد نے حکومت سندھ سے تمام رقم کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ دعا منگی امریکا جاکر اپنی تعلیم مکمل کر سکے۔ خاندانی ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تاوان میں ادا کی گئی اصل رقم اور دیگر معاملات دعا منگی کے والد خفیہ رکھ رہے ہیں تاہم حکومت سندھ سے رقم کے حصول کے لیے حکومت سندھ کی کچھ شخصیات شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے