English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شان مسعود کی دوسری  ٹیسٹ سنچری، ہزار رنز بھی مکمل

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹمسین شان مسعود نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی دوسری سنچری ا سکور کی اور ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، ہفتے کو نیشنل ا سٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ کے تیسرے روز شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 135 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور7 چوکے شامل تھے، اس عمدہ اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، وہ اب تک 19 ٹیسٹ میچز میں 1084 رنز بنا چکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے