English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سجاول، صوبائی وزیر کی کھلی کچہری مچھلی مارکیٹ بن گئی

القمر

سجاول (نمائندہ جسارت) سجاول عوامی کھلی کچہری میں پی پی کے سینئر و نظریاتی جیالوں کا احتجاج۔ سجاول میں صوبائی وزیر شبیر بجارانی کی کچہری میں 32 دن سے احتجاج کرنے والے جیالوں کو روکا گیا۔ پی پی کے پرانے جیالوں نیاز بھٹی اور بابا عمرانی کو پی پی ضلع انفارمیشن سیکرٹری نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کو چھپانے کے لیے جیالوں کو اندر جانے سے روک دیا۔ کارکنان کو روکنے کے بعد صورتحال ہاتھا پائی، گالم گلوچ اور کشیدگی تک جا پہنچی۔ پی پی جیالوں کے سخت احتجاج کے بعد صوبائی وزیر شبیر بجارانی نے ان کی شکایات سنیں اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ ہم پی پی کے پرانے جیالے ہیں ہمیں نہ تو تسلیم کیا جارہا ہے نہ ہمارے بچوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں۔ شہریوں کے ساتھ ساتھ جیالوں نے بھی پی پی کیخلاف شکایتوں کے دفاتر کھول دیے۔ صوبائی وزیر شبیر بجارانی کی کھلی کچہری سجاول میں مچھلی مارکیٹ بن گئی۔ دوسری جانب صوبائی وزیر کی موجودگی میں سجاول ضلع کے اساتذہ نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور پی پی حکومت کیخلاف نعرے لگائے اور کراچی اساتذہ پر وحشیانہ تشدد، آنسو گیس، لاٹھی چارج اور اساتذہ کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے