English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز ہاری کمیٹی تحصیل لاڑکانہ کا صدر  مقرر ہونے پر دستگیر کھوسہ کو مبارکباد

القمر

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلز ہاری کمیٹی تحصیل لاڑکانہ کا صدر مقرر ہونے پر دستگیر کھوسہ کو دوست، احباب اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز کسان رہنماؤں، شہریوں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی رہائشگاہ پہنچ کر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر دستگیر کھوسہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول زرداری نے مجھ پر اعتماد کرکے پیپلز ہاری کمیٹی تحصیل کا صدر مقرر کیا ہے میری کوشش ہوگی کی کہ پارٹی رہنماؤں کے نقش قدم پر چل کر غریب ہاریوں اور کسانوں کے مسائل حل کرسکوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے