افسوسناک طور پر کراچی کے فراہمی آب کے منصوبے K4 کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے سے ہی نکال دیا گیا
شہر کے ساتھ اس سنگین مزاق و زیادتی پر کراچی کی نمائندہ جماعتوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب اور 32 ارب روپے ٹیکس ادا کرنے والے شہر کراچی میں پانی کا بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے، مگر افسوسناک طور پر فراہمی آب کے منصوبے K4 کو پانی کی فراہمی کو مشترکہ مفادات کونسل کے پیر کو ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے سے ہی نکال دیا گیا۔ شہر کے ساتھ اس سنگین مذاق و زیادتی پر کراچی کی نمائندہ جماعتوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور معاملے کو پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اٹھانے، احتجاج کرنے اور اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ کراچی کے شہریوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور ترجمان جمال صدیقی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ K4 شہر کا اہم ترین منصوبہ ہے جو سابقہ حکومتوں کے دور میں تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو جمعہ کو وزیراعظم کے علم میں لائیں گے اور ان سے کے فور کی جلد تکمیل اور 1200 کیوسک پانی فراہم کرنے کی اپیل کریں گے۔

