اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی رہائی کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ادارے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سےرہائی کے حکم کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے فیصلے میں بہت سے قانونی سقم ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے کیوں کہ اس طرح کے مقدمات میں ضمانت نہیں ہوتی۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اے این ایف ٹرائل کورٹ رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پہلے ہی رد کرچکی تھی، اس کیس میں ہمارے پاس برآمد شدہ منشیات اور گواہ بھی موجود ہیں۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ مایوس کن ہے۔
اے این ایف
