English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مائیکروویو اوون | فوائد سے زیادہ نقصانات

آج کل مائیکرو ویواوون ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے۔ لیکن اکثر خواتین اس کے صحیح استعمال سے ناواقف ہوتی ہیں۔ اس کے فوائد کی نسبت نقصانات بہت زیادہ ہیں ۔1970ء میں متعارف کروائے جانے والے مائیکروویو اوون نے ہماری پکانے اور کھانے کی عادات کو بدل کر رکھ دیا ہے اور ہمارے لیے کافی آسانیاں پیدا کردی ہیں۔ اس سے نکلنے والے برقی مقناطیسی (الیکٹرومیگنیٹک) مالیکیولز، چیمبر کے اندر موجود کھانے میں سرائیت کرنے لگتے ہیں اور گرم ہونے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

مائیکروویو اوون میں پلاسٹک کے برتن نہیں رکھے جاتے کیونکہ گرم کرنے کے عمل کے دوران ان سے نکلنے والا نقصان دہ کیمیائی مادہ آپ کے کھانے میں شامل ہوجاتا ہے۔امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے فوڈ سیفٹی اینڈ انسپکشن سروس کے ٹیکنیکل انفارمیشن آفیسر میریڈتھ کیروتھرزکہتے ہیں کہ مائیکروویو اوون کے استعمال میں پروٹوکولز اور رہنما اصولوں پر باقاعدہ عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔ عمومی طور پر آپ ہر طرح کے کھانے کو مائیکروویو کرسکتے ہیں۔اس کے استعمال سے پکانے کا وقت 60فیصد تک کم ہو جاتا ہے یعنی کھانا اتنی جلد تیار ہو جاتا ہے۔

اس کی بدولت غذا یا تو بغیر چکنائی کے تیار ہوتی ہے یا پھر اس میں بہت کم چکنائی ہوتی ہے اور زیادہ دیر پکنے کے مضر اثرا ت کا شکار ہو کر ختم نہیں ہوتے۔یہ ایک خام خیالی ہے حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے ۔
امریکہ محکمہ صحت نے مائیکروویو اوون میں پکانے کیلئے کچھ اصول بنائے ہیں جس سے اس کے نقصا ن دہ اثرا ت سے بچا جاسکتا ہے۔


1۔پکانے کے عمل کے دوران کھانے کو کئی بار ہلایا اور اُلٹ پُلٹ کیا جائے۔

2۔کھانا ایسے مٹیریل سے ڈھکا ہوا ہونا چاہیے، جو مائیکروویو میں استعمال کے لیے تصدیق شدہ اور محفوظ ہو۔
3۔کھانے کے مختلف حصوں میں فوڈ تھرمومیٹر استعمال کریں تاکہ اس بات کو یقینی بناسکیں کہ مائیکروویو کی گرماہٹ پورے چیمبر میں مساوی طور پر جارہی ہے۔
4۔انڈے کو مائیکروویو میں کم از کم 160ڈگری فارن ہائٹ درجہ حرارت پر پکایا جانا چاہیے، جبکہ اگر آپ بچے ہوئے انڈے کومائیکروویو میں دوبارہ گرم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے درجہ حرارت کو کم از کم 165ڈگری فارن ہائٹ تک جانے دیں۔
5۔دوبارہ گرم کی جانےوالی مرغی کو 165ڈگری فارن ہائٹ درجہ حرارت پر گرم کرنا چاہیے۔
6۔ مکمل طور پر پکائے ہوئے گوشت یا گوشت کے سالن کو ایک سے دو گھنٹے کے اندر استعمال کرلیں اور اگر ریفریجریٹر میں رکھنا ہے تو اسے ڈھانپ کر رکھیں اور تین سے چار دن کے اندر دوبارہ گرم کرکے استعمال کرلیں۔ ایک بار پھر، اس بات کو ضرور یقینی بنائیں کہ دوبارہ گرم ہونے والے گوشت کا درجہ حرارت کم از کم 165ڈگری فارن ہائٹ ہونا چاہیے۔
ایک مصروف گھرانے کے لئے جہاں سب کے کھانے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں مائیکرو ویو کا استعمال بہت رہتا ہے ۔ بچوں کاپانی اور دودھ گرم کرنے کیلئے بھی یہ استعمال ہوتاہے اس کے علاوہ کھانا ڈائریکٹر سرونگ ڈش میں پکایا جاسکتا ہے اس لئے برتنوں کے دھونے سے بھی بچت ہو جاتی ہے۔یہ اس کے فوائد ضرور ہیں لیکن اس کے نقصانات سے بچنے کیلئے ہمیں بتائے گئے اصولوں کو بھی اپنانا ہوگاتاکہ ہماری صحت بہتر رہے۔
جاپان میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں جاپانیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ مائیکرویو اوون کو اپنے ملک سے ہی ختم کر دیں گے۔ یونیورسٹی آف ہیرو شیما کے محققین کے مطابق ہیرو شیما اور ناگا سا کی پر امریکہ نے جو ایٹمی بم پھینکا تھا اس کے اثرات ایک طرف اور ان مائیکرویو اوون سے نکلنے والی تابکاری شعاعوں کو اگر دوسری طرف رکھا جائے تو مائیکروویو اوون سے نکلنے والی تابکاری شعاعیں ایٹم بم سے بھی زیادہ ہیں ۔ان کے مطابق مائیکروویو اوون میں پکایا جانے والا کھانا صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔جاپان سے مائیکروویو اوون کی تمام فیکٹریاں بند کی جارہی ہیں۔اسی طرح سائوتھ کوریا اور چائنہ کے بارے میں بھی شنید ہے کہ سائوتھ کوریا 2021اور چائنہ 2023ء میں اپنے ملک سے یہ فیکٹریاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے