English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی کا ایک اور وار ٗ کے الیکٹرک عوام سے 18ارب روپے اضافی وصول کریگی

کراچی میں بجلی استعمال کرنیوالے صارفین سے 21ماہ کے بقایا جات وصول کئے جائیں گے ٗ ادائیگی کیلئے پندرہ ماہ کا ریلیف بھی دیا جائیگا
یکم جنوری سے بجلی کے بلوں میں اضافی وصولی کی رقم بھی شامل ہوگی جو ستمبر تک جاری رہے گی ٗ باضابطہ ٹوٹیفکیشن جاری کردی گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر 18 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا صارفین سے 21 ماہ کے بقایا جات وصول کیے جائیں گے جب کہ 15 ماہ کا ریلیف بھی دیا جائے گا۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی تین سالہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کردیا اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے 21 ماہ کے بقایا جات وصول کرسکے گا جس سے کراچی والوں پر 18 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے 21 ماہ کے بقایا جات وصول کیے جائیں گے اور صارفین کو بلوں میں 15 ماہ کا ریلیف بھی ملے گا، صارفین سے وصولی اور بلوں میں کمی جنوری سے ستمبر 2020کے بلوں میں کی جائے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق جنوری 2020کے بلوں میں کے الیکٹرک صارفین سے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ وصولی کیا جائے گا، فروری میں 2 روپے 88 پیسے، مارچ میں 2 روپے 50 پیسے، اپریل میں 2 روپے 13 پیسے، مئی میں 2 روپے 37 پیسے، جون میں 1 روپے 98 پیسے، جولائی میں 1 روپے 16 پیسے، اگست میں 1 روپے 23 پیسے اور ستمبر کے بلوں میں 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ وصول کیے جائیں گے۔صارفین کے لیے ریلیف کے حوالے سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2020کے بلوں میں 21 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جائے گا، فروری میں 1 روپے 76 پیسے، مارچ میں 85 پیسے، اپریل میں 1 روپے 2 پیسے، مئی میں 93 پیسے، جون میں 1 روپیہ 21 پیسے اور ا گست کے بلوں میں صارفین کو 3 پیسے فی یونٹ کم دینے پڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے