English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہر قائد کوئٹہ سے چلنے والی تیز ہواؤں کی لپیٹ میں

القمر

 کراچی: شہر قائد میں کوئٹہ کی سرد ہواؤں کی رفتار پھر بڑھ گئی، اتوار کو ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سب حد نگاہ بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا کم سے کم پارہ 15 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کئی روز کم رفتار کی حامل کوئٹہ کی شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار پھر بڑھ گئی، جس کی وجہ سے سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 61 جبکہ شام کے وقت 23 فیصد ریکارڈ ہوا جب کہ صبح دھند کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (پیر) کو مطلع دن کے وقت خشک جبکہ صبح اور رات میں سرد رہنے کی توقع ہے، سردی کی موجودہ لہر اگلے 48 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے