ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپانی وزیر دفاع کا دورۂ عمان‘ جنگی مہم کیلیے تعاون مانگ لیا

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیر دفاع نے ’سیلف ڈیفنس فورس‘ کے جنگی جہاز کو رسد پہنچانے کے لیے عمان کی بندر گاہ استعمال کرنے کے منصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے عمان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سید بدر بن سعود البو سعیدی سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی جاپان کی کابینہ نے سیلف ڈیفنس فورس (ایس ڈی ایف) کے جنگی جہاز کو مشرق وسطیٰ روانہ کرنے اور مشرقی افریقی ملک جبوتی میں تعینات ایس ڈی ایف کے طیاروں کو استعمال کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ مشرق وسطیٰ میں جاپان سے منسلک تجارتی جہازوں کی بحفاظت نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے ٹوکیو حکومت فروری میں ایک مشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جاپانی وزیر دفاع تارو کونو نے اپنے ہم منصب سید بدر بن سعود البو سعیدی سے ملاقات کے دوران بتایا کہ جہاز اور طیاروں کو خلیج عمان اوربحیرہ عرب کے شمالی حصے سمیت مختلف علاقوں میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں عمانی وزیر دفاع کی مفاہمت طلب کی۔ بعد ازاں تارو کونو نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمانی وزیر دفاع نے مثبت ردعمل ظاہرکیا ہے کیوں کہ جاپانی مشن خطے کے استحکام کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں