English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ اوربلوچستان میں اگلے ہفتے سے بارشوں کی پیش گوئی

القمر

 کراچی / کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے سندھ اوربلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد ٹھنڈ میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوری میں مزید سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ 4 جنوری سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی سسٹم کے باعث بلوچستان اورسندھ میں بارشیں ہوں گی جس سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکا کہنا ہے کہ دسمبر کے مقابلے میں جنوری کا مہینہ سرد ہوگا، مغربی سسٹم رخصت ہوتے وقت شہرمیں سردی بڑھے گی جب کہ معمول سے تیزہوائیں بھی چلیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے