English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

كسی بھی جارحانہ اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا، پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل

القمر

 اسلام آباد: پاكستان نے نئے بھارتی آرمی چیف كے غیر ذمہ دارانہ بیان كو مسترد كرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے كسی بھی جارحانہ اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ كی جانب سے جاری بیان میں كہا گیا ہے كہ پاكستان كے عزم اور تیاری كے بارے میں كوئی شک نہیں ہونا چاہئے، بھارت کی جانب سے كسی بھی جارحانہ اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا، بالاكوٹ میں بھارتی كارروائی كے نتیجے میں پاكستان كے رد عمل كو یاد ركھنا چاہئے، بھارت كی اشتعال انگیزیوں كے باوجود پاكستان خطے میں امن اور سلامتی كے لئے اپنا كردار ادا كرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاكستان كشمیریوں كی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری ركھے گا، كشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاؤن كو 150 دن ہوچكے ہیں، مقبوضہ كشمیر میں صورتحال معمول پر لانے كے دعوؤں كی ساک نہیں ہے، حكام متحدہ قومی سلامتی كی قراردادوں  كے مطابق معاملہ حل كرے جب کہ پاكستان بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند كرتا رہے گا۔

ترجمان كا مزید كہنا تھا كہ سینئر كشمیری قیادت خاص طور پر چھوٹے بچوں كو رہا كیا جائے، 9 لاكھ سیكیورٹی اہلكاروں كو فوری طور پر مقبوضہ كشمیر سے نكالا جائے اور بھارت جھوٹے آپریشن كی بجائے اپنے اندرون مسائل پر قابو پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے