English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ تشدد کے بعد قتل

القمر

لاہور: چوہنگ کے علاقے میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔

لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 15 سالہ گھریلو ملازمہ ثناء کو تشدد کے بعد قتل کردیاگیا۔ پولیس نے ملازمہ پر تشدد اورقتل کے الزام میں ڈاکٹر حمیرا اور اس کے شوہر جنید کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بچی ثناء کواس کے والدین نے 15روز قبل ڈاکٹر حمیرا کے گھر کام پر رکھوایاتھا۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق کا تعین کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے