English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عریانیت پھیلانے پر مصر کی ڈانسر کو ایک سال قید کی سزا

قاہرہ (نیٹ نیوز) عام طور پر بیلے ڈانس کو فحش ڈانس قرار دیا جاتا ہے، تاہم عرب لوگ اور خاص طور پر مصری لوگ اس ڈانس کو اپنی ثقافت کا حصہ قرار دیتے رہے ہیں، تاہم ساتھ ہی بیلے ڈانسر کو اکثر اوقات نیم عریاں اور انتہائی بولڈ ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک کیس میں مصر کی مقامی عدالت نے ایک بیلے ڈانسر کو عریانیت اور بدکاری پھیلانے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنادی۔ مصر کی عدالت نے روسی نژاد مصری بیلے ڈانسر ایکا ترینا اندریوا کو عریانیت و بدکاری پھیلانے سمیت جھوٹ بولنے کے الزامات میں جیل بھیج دیا، روسی نژاد ڈانسر ’جوہارا‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے