ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کو نشان عبرت بنایا جائے ٗ ماہرہ خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر )معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی پر مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے درندوں کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسرہ میں قاری کی جانب سے کم سن بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان درندہ صفت انسانوں کو ایسی سزا دینی چاہیے کہ معاشرے کیلیے مثال قائم ہوجائے۔اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کیلیے، ہمارے بچوں کیلیے اور اس دین کیلیے جس پر ہم یقین رکھتے اور جس کیلیے ہم جھوٹے اور غلط دعوے کرتے ہیں، ایسے درندوں کو نشان عبرت بنائیں تاکہ مثال بن جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں