کراچی(اسٹاف رپورٹر )معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی پر مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے درندوں کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسرہ میں قاری کی جانب سے کم سن بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان درندہ صفت انسانوں کو ایسی سزا دینی چاہیے کہ معاشرے کیلیے مثال قائم ہوجائے۔اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کیلیے، ہمارے بچوں کیلیے اور اس دین کیلیے جس پر ہم یقین رکھتے اور جس کیلیے ہم جھوٹے اور غلط دعوے کرتے ہیں، ایسے درندوں کو نشان عبرت بنائیں تاکہ مثال بن جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- سمندری طوفان ’ارنب‘: ہواؤں کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان، کئی ریاستوں میں الرٹ
- ’ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026‘ کا آج افتتاح کریں گے وزیر اعظم نریندر مودی
- ایم ایل سی انتخاب: بہار اور یوپی سمیت 4 ریاستوں کی 28 نشستوں پر گنتی شروع، سیکورٹی سخت
- یوٹیوب کا صارفین کی پسندیدہ ویڈیوز کے لیے نیا فیچر
- سمندر میں پلاسٹک تھیلیاں اور کچرا سمندری حیات کی بقا کے لیے خطرہ
