English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 6 ارب جاری کردیئے

5 ارب ضروری اشیائے خورد و نوش کی خریداری اور ایک ارب ماہانہ سبسڈی کی مد میں دیئے گئے
چینی، دالیں، آٹا، گھی اور چاول پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے، ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز
لاہور (این این آئی) وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 6 ارب روپے جاری کر دیے ہیں جس میں سے 5 ارب ضروری اشیائے خورو نوش کی خریداری اور ایک ارب روپے ماہانہ سبسڈی کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان 7 جنوری کو اس پیکیج کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ وفاقی حکومت نے جن اشیا پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے ان میں چینی، دالیں، آٹا، گھی اور چاول شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے پاسکو سے 2 لاکھ میٹرک ٹن سستی گندم بھی مہیا کی ہے جس سے ملک بھر میں سستے آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی اور عوام کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں ضروری اشیائے خورونوش کی خریداری کا سلسلہ مکمل ہونے کے قریب ہے، ملک بھر کے تمام اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی اشیا سستے داموں دستیاب ہوں گی اور عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت بھی عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے سہولیات میں اضافے کے لیے اس پیکیج کو مانیٹر کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے