English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی سرکار منظم انداز میں مسلم مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار منظم اندار میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ بھارتی پولیس اپنی پستی کی حدوں کو چھو رہی ہے اور ظلم و بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفاک مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈے کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے ایک خبر بھی شیئر کی جس کے مطابق اترپریش کی پولیس نے 6 سال قبل انتقال کر جانے والے مسلمان شخص اور 93 سالہ بزرگ شہری کا نام امن و خراب کرنے والے افراد کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے