English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیٹ بینک کو HBFC میں تمام شیئرز فروخت کرنیکی ہدایت

القمر

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی (ای بی ایف سی) میں اپنے تمام شیئرز فروخت کرنے کا حکم دیدیا۔

ہاؤسنگ فنانس کے سرکاری ملکیتی ادرے میں اسٹیٹ بینک کی شیئرہولڈنگ90.31 فیصد ہے۔ گذشتہ ہفتے نجکاری کمیشن بورڈ نے ایچ بی ایف سی کی نجکاری کے لیے ایم سی بی بینک، ای وائی فورڈ رہوڈز، ایلکسر سیکیورٹیز پاکستان (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اور حیدرموٹااینڈ کو کی بہ طور مالیاتی مشیر تقرری کی منظوری دی تھی۔ اس مقصد کے لیے یہ کنسورشیئم کم از کم 80.3 ملین روپے معاوضہ لے گا۔

فنانس ڈویژن کے مطابق ایچ بی ایف سی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس میں 31 دسمبر 2016 تک حکومت کے شیئر 62.50 فیصد اور باقی 37.50 فیصد اسٹیٹ بینک کی ملکیت تھے۔

7 نومبر 2017 کو اس وقت کے وزیرخزانہ کے زیرصدارت اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک کو جاری کی گئی کریڈٹ لائنز کا معاملہ زیرغور آیا اور مرکزی بینک کی کریڈٹ لائنز کو ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک میں سرمائے میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نومبر 2017 میں اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک میں شیئرز حاصل کرنے کی منظوری دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے