English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے کی پاکستانی وزیراعظم کی ٹویٹ حذف کرنے پر تنقید

القمر

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے اتر پردیش میں مسلمانوں کے خلاف پولیس تشدد کو ظاہر کرنے کے لئے بنگلہ دیش کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرنے پرپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیاہے۔
اقوام متحدہ کے مندوب نے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ کو شامل کرتے ہوئے کہاکہ "پرانی عادات مشکل سے ہی جاتی ہیں”۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سال نو کی پہلی ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے محض ایک گھنٹے بعد ہی حذف کر دی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کو پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا سات بجے ایک ٹوئٹ کی۔ ٹوئٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بھارت کی ریاست اتر پردیش کا حوالہ دیا گیا کہ وہاں شہریت بل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے۔
عمران خان کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ فیک نیوز کو جانچنے والی ایک بھارتی ویب سائٹ نے عمران خان کو ٹیگ کیا کہ یہ ویڈیو بھارت کی نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی ہے۔القمرآن لائن کے مطابق فیک نیوز کو جانچنے والی ویب سائٹ نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس تشدد کی ویڈیو شیئر کر دی۔
بھارتی مندوب نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے سات سال قبل بنگلہ دیش میں ہونے والی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ یہ بھارتی ریاست اتر پردیش ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی یہ ٹوئٹ اس وقت پوسٹ ہوئی۔ جب بھارت کی جانب سے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں گوردوارے کے باہر احتجاج پر تنقید ہو رہی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن (ریٹائرڈ)امریندر سنگھ نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے وزیر اعظم کی توجہ ننکانہ صاحب میں گوردوارے پر مبینہ حملے کی جانب مبذول کرائی تھی۔البتہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ننکانہ صاحب میں گوردوارے کو نقصان نہیں پہنچا۔
خیال رہے کہ جمعے کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں ایک مقامی تنازع پر گوردوارے کے باہر جمع ہو گئے تھے۔ بعض اطلاعات کے مطابق مشتعل مظاہرین نے وہاں توڑ پھوڑ بھی کی۔ لیکن پاکستان کی حکومت نے اس کی تردید کی تھی۔
عمران خان کی ٹوئٹ پر بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار بھی پیچھے نہ رہے۔ اپنی ٹوئٹ میں رویش کمار نے کہا کہ "فیک نیوز ٹوئٹ کرتے جاو۔ اور جب پکڑے جا تو اسے حذف کر دو۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے