English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ میں شرکت ، بھارتی ٹیم کی آمد کا فیصلہ جون میں متوقع

القمر

 

دہلی(آئی این پی) ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ جون میں متوقع ہے،ستمبر میں شیڈول ایونٹ تاحال سالانہ کیلنڈر میں شامل ہے،میزبانی پاکستان کرے گا۔دسمبر 2018میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں 6ملکی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بھارت کی جانب سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیے جانے کے باوجود گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں بھی اس فیصلے کی توثیق کردی گئی۔پاکستان سے باہمی سیریز کے معاملے میں بار بار حکومتی اجازت نہ ملنے کا جواز دینے والے بھارتی بورڈ نے رواں سال کے کیلنڈر میں ایشیا کپ کو بھی شامل رکھا، البتہ ساتھ یہ واضح بھی کیاگیا ہے کہ ستمبر میں ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی تک صورتحال واضح نہیں، بی سی سی آئی حکام ابھی تک مقابلے نیوٹرل وینیو پر ہونے کی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جون میں شیڈول بورڈ کے اہم اجلاس میں ایشیا کپ کیلئے ٹیم بھجوانے کا معاملہ زیر غور آئے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر کشیدہ سیاسی صورتحال میں اس بات کے بہت امکانات کم ہیں کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لیے یہاں آئے۔یاد رہے کہ پاکستان نے آخری بار ایشیائی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز 2008میں پایا تھا،یہ ملک میں آخری انٹرنیشنل ایونٹ بھی ثابت ہوا،سری لنکن ٹیم پر 2009 میں حملے کے بعد اب غیر ملکی ٹیموں کی آمد تو شروع ہوگئی،البتہ کوئی کثیر ملکی ٹورنامنٹ نہیں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے