English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شدید سردی کے باعث اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ

القمر

 لاہور: پنجاب اور آزادکشمیر میں اسکول کھلنے کے ایک دن بعد شدید سردی کے باعث ایک ہفتہ مزید چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

ملک بھر میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج اسکولز کھلے لیکن موسم کی وجہ سے بچوں کی حاضری متاثر رہی۔ موسم کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں چھٹیاں 12 جنوری 2020 تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ پنجاب بھر میں کل سے تمام نجی و سرکاری اسکولز بند رہیں گے اور 13 جنوری سے کھلیں گے۔چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کیا جا رہا ہے۔

ادھر وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایات پر تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولزمیں تعطیلات بڑھا دی گئیں۔ موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکولز آج کھلناتھے لیکن اب 13 جنوری سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگا۔

.وسری جانب کراچی سمیت سندھ میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے ہیں جبکہ سردی کی شدت بھی کم ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے