English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم کی خواتین کی مثال کسی پارٹی میں نہیں محمد حسین

ہر امتحان میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والی خواتین کی محنت اور عظمت کو سلام ہے
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے جنرل ورکرزز اجلاس سے کشور زہرہ و دیگر رہنمائوں کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی شعبہ خواتین کا جنرل ورکرز اجلاس گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں منعقد کیا گیا۔جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد حسین،کشور زہرہ،عبدالوسیم،مطیع الرحمٰن،اقبال مقدم،مسعود محمود،شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین اور کراچی کے تمام ٹاؤن کی شعبہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔رکن رابطہ کمیٹی کشور زہرہ نے شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں شخصیت نہیں مقصد اہم ہوتا ہے ہمیں اپنے ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر قوم کے وسیع تر مفاد کے خاطر اپنی تمام تر صلاحیتیں ایم کیوایم پاکستان کو منزل کی جانب گامزن کرنا ہے یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ہم آپس میں مل جل کر ایک ہوں اورآپس کی ناراضگیوں کودور کریں۔کشور زہرہ نے کہا کہ ذمہ داریاں آنے جانے کی ہیں جو اچھا کام کرے گا تحریک اس کو آگے لائے گی ہم سب کو چاہیے کہ تحریک کے نظم و ضبط میں رہتے ہوئے تحریکی کاموں کو آگے بڑھائیں رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی شعبہ خواتین کی مثال کسی بھی سیاسی پارٹی میں نہیں ہے کیو نکہ شعبہ خواتین نے ہر برے سے برے وقت میں نوجوانوں اور بزرگوں کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی رہی ہیں اور ہر امتحان میں اوول دستہ کا کردار ادا کرتی رہیں ہیں ان کی محنت اورعظمت کو سلام ہے انھوں نے جس طرح تحریک کے پیغام کو گھر گھر پھیلایا وہ قابل تحسین کے لائق ہے۔رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہ شعبہ خواتین کی باجیوں نے ہمیشہ ہر ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کبھی بھی ظلم و تشدد کے آگے سر نہیں جھکایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے