ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وینزویلا اسپیکر کیلئے حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کی الگ الگ ووٹنگ

کراکس: اپوزیشن لیڈر، سابق اسپیکر اور خودساختہ صدر خوآن گوائیڈو دروازہ پھلانگ کر پارلیمان کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں‘ پولیس اہل کار روک رہے ہیں

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں اپوزیشن اور حکمراں جماعتوں نے بیک وقت اپنے امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروںکے مطابق حکمراں جماعت کی جانب سے لوئس پارا اور اپوزیشن کی جانب سے سابق اسپیکر خوآن گوائیڈو کو امیدوار نامزد کیا گیا۔ دونوں جماعتوں نے اپنے ہی ارکان کے درمیان رائے شماری کراکے اپنے امیدوار کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے خوآن گوائیڈو کو پارلیمان کی عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا، جس کے بعد اپوزیشن نے ایک مقامی اخبار کے دفتر میں رائے شماری کرائی۔ اُدھر لوئس پارا نے پارلیمان میں رائے شماری کے بعد اعلان کیا کہ وہ 167 نشستوں والی پارلیمان میں سے 81ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ 36سالہ اپوزیشن رہنما گوائیڈو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ صدر نکولاس مادورو کی حکومت کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ واضح رہے گوائیدو نے گزشتہ سال پارلیمان میں 100ووٹ حاصل کرکے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا تھا، جس کے بعد امریکا سمیت 50 دیگر ممالک نے ان کی حمایت کی تھی، تاہم عوام کو حکومت کے خلاف احتجاج پر آمادہ کرنے اور چند فوجی افسروں کو بغاوت پر اکسانے کے باوجود وہ صدر نکولاس مادورو کو مستعفی ہونے پر مجبور نہیں کرسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں