English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے اشیائے خورونوش سستی

اسلام آباد: وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر آج (منگل سے) سے اشیائے خورونوش سستی ملیں گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے6 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا، وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد کے کراچی کمپنی یوٹیلیٹی اسٹورپر اس ریلیف پیکج کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پرنئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت چینی7 روپے فی کلوگرام سستی کرکے نئی قیمت 75 روپے کلوگرام سے کم کرکے68 روپے مقررکر دی گئی ہے، اسی طرح گھی کی قیمت میں 20 روپے کلوگرام کمی کی گئی ہے، نئی قیمت کے تحت گھی کا پیکٹ 190کے بجائے 170 روپے میں ملے گا، چاول اور سفید چنا کی قیمت میں بھی 10روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے