English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیلوں کی ترویج وترقی کے لئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، عشرت علی

القمر

فیصل آباد(جسارت نیوز ) ڈویژنل کمشنر نے کہا ہے کہ ڈویژن میں کھیلوں کی ترویج وترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں نئی سہولیات کے قیام کے علاوہ موجودہ سہولیات کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا ۔انہوں نے یہ بات ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے ہمراہ ہاکی ا سٹیڈیم مدینہ ٹائون کے دورہ کے موقع پر کہی۔ڈویژنل وڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران چوہدری طارق نذیر،رانا حماد اقبال،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈویژنل کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل نے ہاکی گرائونڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ضروری امور کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے اسٹار کھلاڑیوں کی نشاندہی کے مطابق ہی گرائونڈ کی تعمیر مکمل کی جائے۔ اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل فراہم کئے جائیں گے۔دریں اثناء ڈی جی ا سپورٹس نے الفتح اسپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک میںاسکواش کورٹ اور ٹیبل ٹینس اکیڈمی کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا اوراہم منصوبوں کے بقیہ تعمیراتی مراحل کو مکمل کرانے کے لئے درکار فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے جھنگ روڈ پر ا سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیاجبکہ کرکٹر سعیداجمل سے ملاقات کی اور ان سے اکیڈمی کے امور کے بارے میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان کرکٹ اکیڈمی اور سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کے مابین میچ بھی کرایا جائے گا اور اکیڈمی کی مزید بہتری کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے