English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز کا نام ایک بار پھر ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کی تحقیقاتی مرحلوں میں پیشی یقینی بنائی جاسکے‘ وزارت داخلہ کو خط
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایک بار پھر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دے دی۔ نیب نے چوہدری شوگرملز تحقیقات کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔نیب لاہور کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ تحقیقاتی مرحلوں میں پیشی یقینی بنایا جاسکے۔خیال رہے کہ 9 جنوری کو قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ مریم نوازکانام رمضان شوگرملز کیس میں ڈالنیکی سفارش کی گئی۔دریں اثنا ذرائع نے کہا تھا کہ نیب کی جانب سے درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ درخواست کمیٹی کو بھجوائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے