English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں سبزی، پھل، پولٹری اشیا اور جوتوں کی قیمتیں آسمان پر، گیس غائب

القمر

سرینگر،16جنوری

مقبوضہ کشمیر میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے وادی کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ مسلسل متاثر رہنے کی وجہ سے گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور اشیائے خوردنی بالخصوص سبزیوں اور پولٹری اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں۔
گیس ایجنسیاں سری نگر – جموں قومی شاہراہ بند ہونے کا بہانہ بناکر صارفین کو گیس فراہم کرنے سے انکار کررہی ہیں جس سے صارفین کو اس وقت گیس کی قلت سے دوچار ہونا پڑرہا ہے جس وقت گیس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بعض جگہوں پر گیس کی بلیک مارکیٹنگ بھی شروع ہوئی ہے جہاں صارفین کو فی گیس سلنڈر کے عوض ایک ہزار روپے سے بارہ سو روپے ادا کرنے پڑتے ہیں، تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق وادی میں گیس کی کوئی کمی نہیں ہے۔
لوگوں کا الزام ہے کہ جوتافروش موسمی حالات سے فائدہ اٹھاکر جوتوں کو مقررہ ریٹ سے کافی زیادہ فروخت کرکے گاہکوں کو دو نوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔
سرینگر میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔کشمیری ساگ 60 تا 70 روپے فی کلو، ٹماٹر30 تا 50 روپے فی کلو، پیاز 40 تا 50 روپے فی کلو، آلو 30 یا 40 روپے فی کلو، بینز 70 تا 80 روپے فی کلو، گوبھی 60 تا 70 روپے فی کلو، گاجر 40 تا 50 روپے فی کلو، پالک 70 تا 80 روپے فی کلو اور شلجم 40 تا 50 روپے فی کلو جبکہ مرغ140 تا 150 روپے فی کلو، انڈے فی درجن 72 روپے اور گوشت 550 روپے فی کلو دستیاب تھا۔ سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھلوںکی قیمتیں بھی آسمان پر ہیں۔ کیلے 80 تا 100 روپے فی درجن، سیب 60 تا 80 روپے فی کلو اور کنوں80 تا 160 روپے فی درجن دستیاب تھے۔
غلام محمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ بند ہوجانے کے ساتھ ہی اشیائے خوردنی میں یکایک اضافہ ہونے لگا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے میڈی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شاہراہ بند ہوجانے کے ساتھ ہی اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ سبزیوں کی قیمیتوں میں خاص طور پر آئے روز بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے، منہ مانگی ریٹ پر سبزیاں دی جارہی ہیں۔
محمد اشرف نامی ایک شہری نے کہا کہ اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ متعلقہ محکمہ خواب خرگوش میں مست ہے۔ انہوں نے کہاکہ ‘وادی میں اشیائے خوردنی بالخصوص سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے