English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پورٹ الزبتھ ٹیسٹ، انگلینڈ کے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز

القمر

پورٹ الزبتھ (جسارت نیوز) انگلینڈ نے پروٹیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنالئے۔ زیک کرولی اور ڈوم سیبلی نے ٹیم کو 70 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ میچ کے پہلے روز 90 اوورز کے کھیل میں پروٹیز بولرز صرف 4 کھلاڑی آئوٹ کرسکے۔ اولی پوپ 39 اور بین ا سٹوکس 38 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ جنوبی افریقا کی طرف سے کاگیسو رابادا نے 2 جبکے اینرچ نارٹج اور مہاراج نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پورٹ الزبتھ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زیک کرولی اور ڈوم سیبلی نے ٹیم کو 70 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ڈوم سیبلی پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 36 رنز بناکر رابادا کی گیند پر ایلگر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، زیک کرولی دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 44 رنز بناکر اینرچ نارٹج کی گیند پر وان ڈر ڈسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ جو ڈینلی تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 25 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ کپتان جو روٹ کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور وہ 27 رنز بناکر رابادا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 224 رنز بنالئے تھے۔ اولی پوپ 39 اور بین ا سٹوکس 38 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ جنوبی افریقا کی طرف سے کاگیسو رابادا نے دو جبکہ اینرچ نارٹج اور مہاراج نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے