English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سٹی کونسل کا اجلاس مچھلی بازار بن گیا اپوزیشن کا احتجاج یوسی

چیئرمین لیاری کونسل ہال میں لیٹ گئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
اپوزیشن ارکان کا ڈپٹی میئر ارشد حسن کا گھیراؤ‘ کونسل ہال میئر کراچی کیخلاف’’چور!، چور!‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
ایم کیوایم پارلیمانی لیڈرکی اپوزیشن کو منانے کی کوشش، 18 سرکاری ایجنڈے اور متعدد پرائیویٹ قرارداد وںکی منظوری
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کاعام اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن کی صدارت میںجمعرات کو کونسل ہال میں منعقد ہوا ، سٹی کونسل اجلاس کے دوران لیاری سے منتخب یوسی چیئرمین عبدالمجید فنڈز نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے کونسل ہال میں لیٹ گئے ،جس کے بعد اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، اپوزیشن ارکان ڈپٹی میئر ارشد حسن کا گھیراؤ کرتے ہوئے ہال میںمیئر کراچی وسیم اختر کے خلاف’’چور!، چور!‘‘ کے نعرے بھی لگاتے رہے،سٹی کونسل کا ہال مچھلی بازار کا منظر پیش کررہا تھا۔ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی اپوزیشن ارکان کو منانے کی کوشش کرتے رہے،بعد ازاںاجلاس میں میٹروپولیٹن کمشنراور سیکرٹری کونسل ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بھی شرکت کی،اجلاس میں 18 نکاتی سرکاری ایجنڈے اور متعدد پرائیویٹ قراردادوں کی منظوری دی گئی جبکہ کثرت رائے سے منظور کی گئی ایک قرارداد کے ذریعے کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس میں اعلان کردہ کراچی پیکیج کے تحت 162 ارب روپے کی رقم جاری کرنے میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ترقیاتی کاموں کے لیے 162 ارب روپے اور اس کے ساتھ سال رواں کے پیکیج کی رقم جاری کی جائے تاکہ شہر کی خستہ حالت کو تبدیل کیا جاسکے اور مختلف منصوبوں پر کاموں کے ذریعے شہریوں کے مسائل جلد از جلد حل ہوسکیں،اراکین نے اسکول آف نرسنگ عباسی شہید اسپتال کو کالج آف نرسنگ کا درجہ دینے اور پاکستان نرسنگ کونسل کی ہدایات کے مطابق تدریسی اور دیگر عملے کے تقرر کی منظوری سے متعلق SNE کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر سید صفوان اللہ، سابق گورنر سندھ فخر الدین جی ابراہیم،شاعر عارف شفیق کے انتقال اور ا?زاد کشمیر و ملک کے دیگر حصوں میں حالیہ بارش اور برفانی تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں اور نارتھ کراچی میںگاڑی میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی ہلاکت پر اظہار رنج و غم اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت سمیت زخمیوں کے لیے طبی سہولیات، مرحومین کے لیے معاوضے کی ادائیگی اور متاثرہ افراد کی جلد محفوظ مقامات پر منتقلی کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں دیگر قراردادوں کی بھی کثرت رائے سے منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے