English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدین:نہریں میں مودہ جانور ہونے کے باوجود شہریوں کو پانی کی ترسیل جاری

القمر

بدین (نمائندہ جسارت)بدین پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی نہر میں مردار جانور ہونے کے باوجود شہریوں کو پانی کی ترسیل جاری۔ تفصیلات کے مطابق 3 لاکھ آبادی پر مشتمل بدین شہر میں 75فیصد آبادی کو پانی سپلائی کرنے والی اولڈ واٹر سپلائی میں نہر کے کنارے جہاں پر پانی فراہم کرنے کی موٹریں لگی ہوئی ہیں وہاں پر ایک مردار گدھا پانی میں ہونے کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ میونسپل کمیٹی بدین کو پانی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ وسائل بجٹ اور میونسپل کمیٹی کے جانب سے ملازمین بھی تعینات کیے گئے ہیں لیکن واٹر سپلائی کے تالابوں کو بھرنے اور ہزراروں شہریوں کو مردار جانور کا آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے اس سلسلے میں بدین کے شہریوں نیاز سومرو،کبیر جمالی،پرویز لونائی،علی حیدر سومرو،و دیگر کا کہنا ہے میونسپل کمیٹی اور پبلک ہیلتھ والوں کے پاس لاکھوں روپے کا بجٹ اور مکمل عملہ ہونے کے باوجود شہر میں نہر اور واٹر سپلائی کے دونوں کناروں پر مردار جانور نظر آتے ہیں آرہا اور عملہ مردار جانور کو باہر نکالنے کے لیے تیار نہیں ہے اور شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے بھی عملہ سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرہا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مردار جانوروں کا پانی فراہم کرنے والے عملے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اورواقعے میں ملوث ملازمین کو فوری معطل کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے