بدین (نمائندہ جسارت)شاہین فلور ملزکی جانب سے بدین کے شہریوں کو سستا آٹے کی فروخت دس کلو آٹا کا تھیلا 435 روپے میں فروخت۔بدین شہر کے کھوسکی روڈ پر وقع آٹا کارخانہ کے مالک نے بدین کے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے گولارچی روڈ ماروی گرلز کالج موڑ پر اپنے گودام پر سستے آٹے کی فروخت کے لیے اسٹال قائم کر کے فی کلو 43 روپے 50 پیسے اور دس کلو آٹے کا تھیلا 435 روپے میں فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ گندم کے بحران کے بعد آٹا چکی مالکان اور دکانداروں نے 65 روپے فی کلو آٹے کی فروخت کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ بدین کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام آٹا چکی مالکان اور دکانداروں کو سستا آٹا فرخت کرنے کا پابند کیا جائے. ۔ آٹا کارخانے کے منیجر فتح راباڑی نے بتایا ہے کہ کارخانہ مالک سیٹھ ارجن داس چائولا کی ہدایت پر بدین کے شہریوں کو سستے آٹے کی فروخت کیلیے اسٹال قائم کیا ہے۔
بدین،شاہین فلور ملز کی جانب سے شہریوں کوسستے آٹے کی فروخت
القمر
