ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف اے ٹی ایف مذاکرات میں شرکت کیلیے پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

بیجنگ (صباح نیوز) ایف اے ٹی ایف مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد چین پہنچ گیا۔ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ 3 روزہ مذاکرات 21 جنوری سے شروع ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیجنگ میں 21 سے 23 جنوری تک ہونے والے مذاکرات فیس ٹو فیس ہوں گے۔ پاکستانی وفد میں نیکٹا، کسٹمز ، اسٹیٹ بینک ، ایم ایم یو، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے حکام شامل ہیں۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کریں گے۔ پاکستان نظرثانی رپورٹ 8 جنوری کو ایف اے ٹی ایف کوبھجوا چکا ہے۔ پاکستانی وفد مذاکرات سے قبل 20جنوری کو انٹرنل میٹنگ کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں