English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے واچی میں محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران نام نہاد آپریشن میں قابض فوج نے ایک گھر پر بھاری اسلحے  اور کیمیائی مادے سے  حملہ کر کے گھر کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

قابض فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے  رکھا ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں کی زبردستی تلاشی لی جارہی ہے۔

علاقے میں بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے