ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف کی عالمی شرح نموکے بارے اپنے سابق تخمینے میں کمی

واشنگٹن (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے امریکا اور چین کے جاری تجارتی اختلافات کے تناظر میں 2020ء کے لیے عالمی شرح نمو کے بارے اہنے تخمینے میں میں معمولی کمی کر دی ہے۔آئی ایم ایف نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 2020ء میں عالمی شرح نمو کی شرح 3.3 فیصد ہوگی۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے تاہم اکتوبر میں کی گئی گزشتہ پیشگوئی سے 0.1 پوائنٹ کم ہے۔پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں سال امریکی معیشت کی نمو 2.0 فیصد ہوگی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 پوائنٹ کم ہے۔ چین کی معیشت کی نمو ممکنہ طور پر 6.0 فیصد ہوگی جو کہ 0.1 پوائنٹ کم ہے۔امکان ہے کہ جاپان کی نمو 0.7 فیصد کے ساتھ سست ہی رہے گی۔ گزشتہ اکتوبر میں بڑھائے گئے صارف ٹیکس کے اثرات کم کرنے کے مقصد سے حکومت کی جانب سے اقدامات کرنے کے باوجود نمو میں سْست روی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں