English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش کی ٹیم کا لاہور میں شاندار استقبال | مہمان ٹیم کے لیے میدان سج گیا

القمر

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔

محمود اللہ کی قیادت میں لاہور پہنچنے والی بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے کی۔ مہمان ٹیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

مہمان ٹیم لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا 25 اور تیسرا 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

طے شدہ پروگرام کے تحت ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلنے کے بعد مہمان ٹیم اپنے وطن واپس لوٹ جائے گی اور پھر سات سے گیارہ فروری کے درمیان راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے