میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کی جانب سے شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے سامنے انور علی گورچانی، منور کمہار، بہادر خان اور صالح محمد گورچانی کی قیادت میں زبردست احتجاج کیا گیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لوئر اسٹاف کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لوئر اسٹاف کے رہنما انور علی گورچانی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کے ساتھ مسلسل زیادتیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائم اسکیل کے تحت اگلا اسکیل، لوئر اسٹاف کے سن کوٹے کی بحالی، تعلیم یافتہ لوئر اسٹاف کو بطور کلرک اور ٹیچنگ اسٹاف ترقی، سالانہ یونیفارم الاؤنس، بچوں کے تعلیمی اخراجات کی مد میں ادائیگی اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔
محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف سے زیادتیاں بند کرکے مسائل حل کیے جائیں، انور گورچانی
القمر
